پیر 27 جولائی 2026 - 05:06
ایران ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی اصولی اور دوٹوک مذمت کرتا ہے

حوزہ / اسماعیل بقائی نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ، حکومتِ پاکستان اور برادر و ہمسایہ ملک پاکستان کے عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ایران کی اصولی اور دوٹوک مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا: غیر مسلح شہریوں اور امن و امان کے محافظ سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف دہشت گردانہ اور پرتشدد کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے دہشت گردی کے مؤثر اور مسلسل مقابلے کے لیے خطے کے ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گرد کارروائیوں کے مرتکب افراد، منصوبہ سازوں، سرپرستوں اور مالی معاونت فراہم کرنے والوں کی نشاندہی، گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے علاقائی سطح پر مربوط اقدامات کی بھی ضرورت پر زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha